بیوی سے طلاق کی خوشی یا غم؟ دودھ سے نہانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

بیوی سے طلاق کی خوشی یا غم؟ دودھ سے نہانے والے شخص کی ویڈیو وائرل
بھارت میں ایک شخص نے بیوی سے طلاق لینے کی خوشی کو ایسے انوکھے انداز میں منایا کہ دیکھنے والے حیران ہوگئے۔
ویسے تو میاں بیوی کے درمیان طلاق زندگی کا بہت مشکل اور افسوسناک مرحلہ ہوتا ہے لیکن بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی طلاق کی خوشی منائی اور 40 لیٹر دودھ سے نہا کر منفرد انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مانک علی نامی شخص اپنی بیوی کے آشنا سے تعلق پر تنگ تھا جو دو بار اپنے آشنا کے ساتھ فرار بھی ہوچکی تھی اوریہی چیزیں ان کی طلاق کا سبب بنیں۔
مانک نے طلاق کے بعد جشن منایا جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانک علی دودھ سے نہا کر خوشی منارہا ہے اور اس نے کہا کہ وہ آج آزاد ہوگیا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.