اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کہیں آپ بھی تو اس کے شوقین نہیں؟ پوری دنیا میں لابوبو نامی کھلونے کی دھوم

16 جولائی, 2025 17:07

پاکستان میں اس وقت لابوبو نامی عجیب و غریب کھلونا ہر طرف دھوم مچا رہا ہے، سوشل میڈیا پر لاکھوں ویڈیوز، تصاویر اور تبصرے، جبکہ گوگل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

چین کی کمپنی پاپ مارٹ کی جانب سے تیار کردہ اس کھلونے نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی اور اب اسے اسٹیٹس سمبل سمجھا جارہا ہے۔

یہ چھوٹا سا کھلونا جو نہایت انوکھے دانتوں، لمبے کانوں اور شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ نظر آتا ہے اب صرف بچوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں، فیشن کے شوقین افراد کا بھی جنون بن چکا ہے۔

نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پارک میں گزشتہ ماہ جمعرات 12 جون کو لوگ صرف ایک مقصد کے لیے جمع ہوئے تھے، لابوبو کے فیشن شو کے لیے۔

لابوبو کے مداحوں نے ان ننھے خوفناک کھلونوں کو اپنے بیگ، بستوں، بیلٹ کی ہکس، حتیٰ کہ کتوں کے پٹوں پر لگا کر واک کی۔ سب سے منفرد اور دلکش انداز پیش کرنے والے ماڈل کو نیا لابوبو کھلونا اور اسے لٹکانے کے لیے ایک پرس انعام میں دیا گیا۔

یہ تقریب اس کھلونے کے گرد پیدا ہونے والے اچانک اور شدید عالمی جنون کی جھلک تھی۔ یہ کھلونا تقریباً 30 امریکی ڈالر میں فروخت ہوتا ہے اور اسے چین کی مشہور کلیکٹیبل کمپنی پاپ مارٹ فروخت کرتی ہے۔

پاپ مارٹ کے مطابق لابوبو ایک چھوٹا سا عجیب الخلقت مخلوق ہے جس کے لمبے نوک دار کان، کٹے ہوئے دانت اور شرارتی مسکراہٹ ہوتی ہے۔

پاپ مارٹ نے لابوبو کی سیکڑوں مختلف اقسام تیار کی ہیں، صارفین کو یہ کھلونا کھولنے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ انہیں کون سا ماڈل ملا ہے۔

اس وقت ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز لابوبو پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود ہیں اور اکثر یہ کھلونے چند منٹوں میں فروخت ہو جاتے ہیں۔

ان کے مداحوں میں فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد، کھلونوں کے شوقین اور والدین بھی شامل ہیں جو یہ کھلونے اپنے بچوں کے لیے خریدتے ہیں۔

لوگ پاپ مارٹ کی دکانوں یا خودکار مشینوں کے باہر گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور بعض اوقات بیرون ملک سفر کر کے بھی انہیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ نایاب لابوبو کھلونے دوبارہ فروخت کی ویب سائٹس پر سیکڑوں یا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔