اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ملازمہ کے ساتھ معاشقہ؛ سی ای او کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا

18 جولائی, 2025 23:28

کمپنی کی خاتون ایچ آر منیجر کے ساتھ کنسرٹ میں بانہوں میں بانہیں ڈالے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے سی ای او کی اہلیہ میگن بائرن نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹادیا۔

 

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف کمپنی "ایسٹرونومر” (Astronomer) کے سی ای او اینڈی بائرن کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے ’سر نیم‘ ہٹا دیا۔

 

میگن کے اس اقدام سے جوڑے کے درمیان ممکنہ علیحدگی کی خبریں مزید جڑ پکڑ گئی ہیں۔

 

اگرچہ سی ای او کی اہلیہ نے لائیو کیمرے پر شوہر کا معاشقہ پکڑے جانے پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

 

تاہم سوشل میڈیا پر اہلیہ میگن کو ہمدردی اور حمایت کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے کو ملی ہے۔

 

خیال رہے کہ اینڈی بائرن کی اہلیہ میگن کے دو بچوں کی ماں بھی ہیں اور وہ عوامی سطح پر بہت ہی کم نظر آنے والی شخصیت ہیں۔

 

واضح رہے کہ ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر پریمی جوڑے کی تصویر سامنے آئی جس میں مرد نے خاتون کو بانہوں میں لیا ہوتا ہے۔

 

جیسے ہی جوڑے کی ویڈیو اسکرین پر نظر آتی ہے شائقین نے نوٹس کیا اور گلوکار نے بھی کمنٹ پاس کیا۔

 

تاہم جوڑے نے خود کو اسکرین پر دیکھ کر غیر متوقع ردعمل دیا۔ مرد سیٹ کے نیچے چھپنے کی کوشش کرتا ہے اور خاتون نے منہ موڑ کر چہرہ چھپانے کی کوشش کی۔

 

لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سب کو معلوم ہوگیا کہ یہ خفیہ پریمی جوڑا کون ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔