اس تصویر میں سر کھجانے پر مجبور کر دینے والی چھپی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

can-you-spot-the-hidden-mess-in-this-picture-thats-making-you-scratch-your-headcan-you-spot-the-hidden-mess-in-this-picture-thats-making-you-scratch-your-head
بظاہر تو اوپر موجود تصویر میں ایسا لگتا ہے کہ 4 خواتین کسی سیاحتی مقام کی سیر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ مگرآپ جو دیکھ رہے ہیں وہ اتنا بھی سادہ نہیں۔
ایک ویب سائٹ میں پوسٹ ہونے والی اس تصویر نے کچھ سال قبل انٹرنیٹ پر لاکھوں صارفین کو اپنے سر کھجانے پر مجبور کر دیا تھا۔
اس کی وجہ یہ تھی کہ اس تصویر میں کچھ ایسا چھپا ہوا ہے جو آپ کی آنکھیں سرسری نظر میں نہیں دیکھ پاتیں۔
جس ویب سائٹ پر اسے پوسٹ کیا گیا تھا، وہاں کیپشن میں لکھا تھا کہ ‘مجھے یہ جاننے میں بہت وقت لگا کہ اس تصویر میں کیا غلط ہے’۔
اور بظاہر انٹرنیٹ صارفین کو بھی یہ سمجھنے یا دیکھنے میں کافی جدوجہد کا سامنا ہوتا ہے۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں بنیادی فوکس تو 4 خواتین پر کیا گیا ہے مگر پس منظر میں ایسی گڑبڑ ہے جو بہت کم افراد پکڑ پاتے ہیں۔
اگر آپ غور سے خواتین کے پیچھے موجود افراد کو دیکھیں تو آپ کو جھٹکا لگے گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ تصویر میں پیچھے پیدل چلنے والے تمام مردوں کی شکل ایک ہے۔
جی ہاں واقعی کسی نے بڑی مہارت سے فوٹو شاپ کو استعمال کرکے کسی ایک مرد کے چہرے کو تمام 9 جسموں پر چسپاں کر دیا ہے۔
بہت کم افراد اسے خود فوری طور پر دیکھ پاتے ہیں، ورنہ زیادہ تر افراد کو یہ سمجھنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.