کیا آپ تالے کے نیچے اس سوراخ کی وجہ جانتے ہیں؟

Do You Know the Purpose of the Hole at the Bottom of a Padlock?
گھروں، دفاتر اور مارکیٹوں میں استعمال ہونے والی عام اشیاء میں کئی ایسے عناصر شامل ہوتے ہیں جن کی موجودگی اور مقصد پر ہم کم ہی غور کرتے ہیں۔
تالا، شاپنگ ٹرالی اور برگر باکس جیسی عام اشیاء میں موجود چھوٹے چھوٹے ڈیزائن دراصل کارآمد اور سوچے سمجھے ہوتے ہیں، جن کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے۔
تالے کے نچلے حصے میں موجود چھوٹے سوراخ کی مثال لے لیجیے، جو عموماً نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ لیکن دراصل یہ سوراخ تالے میں بارش یا نمی کے باعث داخل ہونے والے پانی کو باہر نکالنے کے لیے ہوتا ہے تاکہ تالا زنگ آلود نہ ہو اور اس کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔ یہ ایک حفاظتی فیچر ہے جو کمپنیوں نے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل کیا ہے۔
شاپنگ ٹرالی کہ پیچھے یہ والی جگہ کیوں ہوتی ہے؟ حیرت انگیز وجہ جانیے
اسی طرح شاپنگ مالز میں استعمال ہونے والی شاپنگ ٹرالی کے پچھلے حصے میں ایک مخصوص جگہ بنائی جاتی ہے جسے اکثر لوگ غیر ضروری سمجھتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ حصہ اُن اشیاء کو چھپانے کے لیے ہوتا ہے جنہیں خریدار ظاہر نہیں کرنا چاہتے، جیسے ذاتی نوعیت کا سامان۔
برگر اور فرنچ فرائز کو گتے کے ڈبوں میں دیے جانے کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے؟ جانیے
برگر اور فرنچ فرائز کے لیے گتے کے ڈبے بھی محض پیکنگ کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا انتخاب ہیں۔ ان ڈبوں کو اس انداز میں ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ انہیں پلیٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکے، تاکہ صارفین آسانی سے کھا سکیں، خاص طور پر جب وہ باہر موجود ہوں یا کھانے کے دوران ٹیبل دستیاب نہ ہو۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.