اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کشمیر کے 50 سالہ مرتضیٰ کاظمی نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا

25 جولائی, 2025 16:11

آزاد کشمیر میں میٹرک اور انٹر لیول کے امتحانات لینے والے تعلیمی بورڈ ’بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن‘ نے میٹرک کے امتحانات کے سالانہ نتائج جاری کر دیے ہیں۔

 

میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقے گہل جبڑا کے غلام مرتضیٰ کاظمی بھی شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف 50 برس کی عمر میں امتحان میں حصہ لیا بلکہ 1200 میں سے 598 نمبر لے کر کامیابی بھی حاصل کی۔

 

غلام مرتضیٰ کاظمی نے پہلی مرتبہ سنہ 1993 میں میٹرک کے امتحان میں حصہ لیا تھا لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکے، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور تقریباً تین دہائیوں بعد میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔

 

غلام مرتضیٰ کاظمی کا کہنا تھا میری تاریخ پیدائش 1976 کی ہے اور میں نے پہلی مرتبہ سنہ 1993 میں میٹرک کے امتحان میں حصہ لیا تھا لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ مجھے تعلیم حاصل کرنے کا بے حد شوق تھا، لہٰذا میں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی، سنہ 2001 میں دوبارہ امتحان میں حصہ لیا لیکن پھر ناکامی ہوئی۔

 

غلام مرتضیٰ کاظمی کہتے ہیں کہ پھر ایک طویل عرصے تک وہ دوبارہ امتحان کی طرف نہ آسکے لیکن ان کی بیٹی اور بیٹے کی خواہش پر انہوں نے دوبارہ امتحان میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔