اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اگر آپ کے پاؤں کی دوسری انگلی لمبی ہے تو یہ بات جان لیں کہ !!

25 جولائی, 2025 11:46

ہمارے معاشرے میں اکثر افراد کے پیروں کی دوسری انگلی انگوٹھے سے لمبی ہوتی ہے، جو ایک عام جسمانی خاصیت سمجھی جاتی ہے۔

 ماہرین کے مطابق اس جسمانی فرق کا تعلق شخصیت کی کچھ نمایاں خوبیوں سے بھی ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد کی پاؤں کی دوسری انگلی انگوٹھے سے لمبی ہو، وہ نہ صرف ذہین ہوتے ہیں بلکہ ان کی شخصیت میں تخلیقی صلاحیت بھی نمایاں ہوتی ہے۔

 ایسے افراد منفرد سوچ کے حامل ہوتے ہیں اور ان کے ذہن میں نئے نئے خیالات جنم لیتے رہتے ہیں۔ وہ کم وقت میں زیادہ کام نمٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہر کام کو مؤثر انداز میں انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق ایسے افراد مشکلات سے گھبراتے نہیں بلکہ ان کا سامنا اعتماد کے ساتھ کرتے ہیں۔ وہ بیک وقت کئی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی مشکل یا پیچیدہ کام کو جلد سیکھ کر اُس میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔ ان کی ذہانت، تیزی اور سیکھنے کی لگن انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔