سڑک پر بنی پیلی اور سفید لکیریں آپ کو کیا بتاتی ہیں؟ جانیے

What do the yellow and white lines on the road tell you? Find out
سفر کے دوران سڑکوں پر نظر آنے والی سفید اور پیلی لکیروں کے پیچھے نہ صرف جمالیاتی مقصد ہوتا ہے بلکہ یہ ڈرائیورز کی حفاظت اور ٹریفک قوانین کی رہنمائی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
دنیا کے ہر ملک میں سڑکوں پر مختلف رنگوں اور پیٹرنز کی لکیریں ہوتی ہیں، جو گاڑی چلانے والے کو مختلف ہدایات دیتی ہیں اور حادثات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
اگر سڑک کے کنارے مکمل پیلی لکیر بنی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں گاڑی پارک کرنا منع ہے، جبکہ اگر یہ لکیر سڑک کے درمیان ہو تو اسے مکمل سفید لکیر سمجھا جاتا ہے جس کے ساتھ اوورٹیکنگ یا لین تبدیل کرنا ممنوع ہوتا ہے۔ جب سڑک کے درمیان دو مکمل پیلی لکیریں کھینچی ہوں، تو یہ اشارہ ہوتا ہے کہ ہر ڈرائیور کو اپنی لین میں رہنا ہوگا اور دوسری طرف جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
کبھی کبھار سڑک پر ایک مکمل اور ایک کٹی ہوئی پیلی لکیر بھی دیکھی جاتی ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کٹی ہوئی لائن کی طرف سے اوورٹیکنگ کی اجازت ہے، لیکن مکمل لکیر والی جانب موجود گاڑیوں کو یہ اجازت نہیں دی جاتی۔
مکمل سفید لکیر جو سڑک کے درمیان ہوتی ہے اور کٹی ہوئی نہ ہو، اس کا مطلب ہے کہ ڈرائیور کو اپنی لین میں رہنا ضروری ہے اور اوورٹیکنگ منع ہے۔ لین تبدیل کرنے کی اجازت صرف اس وقت ہوتی ہے جب سفید لکیر کٹی ہوئی ہو یا اس میں وقفہ (گیپ) موجود ہو۔
کٹی ہوئی سفید لکیریں سڑک کے درمیان ہوتی ہیں، جو ڈرائیور کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ اپنی موجودہ لین سے نکل کر اگلی لین میں جا سکتا ہے یا آگے موجود گاڑی کو اوورٹیک کر سکتا ہے۔
ان تمام قواعد پر عمل پیرا ہونا نہ صرف ڈرائیور کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی اور نظم و نسق میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لہٰذا سڑک پر موجود سفید اور پیلی لکیروں کی اہمیت کو سمجھنا اور ان کی پابندی کرنا ہر ڈرائیور کے لیے لازم ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.