کولا نیکسٹ جدت کے میدان میں سب سے آگے: نئی ماحول دوست "پی ای ٹی” بوتل لانچ کردی

کولا نیکسٹ نے پاکستان میں بیورج انڈسٹری میں مقبول ترین برانڈ کا مقام حاصل کرنے کے بعد ایک اور شاندار سنگِ میل طے کرلیا ہے۔ کولا نیکسٹ نے متعارف کردی ہے پائیدار اور ماحول دوست پیکجنگ اور اس شاندار کامیابی کے ساتھ کولا نیکسٹ نے بین الاقوامی کمپنیوں کو اس میدان میں بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ کولا نیکسٹ نے مقامی انڈسٹری میں بھی پائیدار پیکیجنگ کا ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ کولا نیکسٹ کی یہ قابل فخر پیش کش دراصل ایک جدید، ماحول دوست پی ای ٹی بوتل ہے جسے خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں روایتی بوتلوں کے مقابلے میں 8 سے 10 فیصد کم پلاسٹک استعمال ہوتا ہے۔
اس اہم جدت میں بوتل کے لیے 26/22 کا کیپ متعارف کروایا گیا ہے جو پرانے1881 ورژن کی جگہ لے چکا ہے۔ یہ نیا کیپ نہ صرف مشروب کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ پلاسٹک کے استعمال کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے۔ یہ تبدیلی ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کولا نیکسٹ کا ایک اہم قدم ہے۔
کولا نیکسٹ کی یہ جدید پیکیجنگ پاکستان کو درپیش اسموگ، سمندری آلودگی، اور ماحول کے لیے مضر فضلے جیسے اہم ماحولیاتی چیلنجز سے مقابلے کے لیے ایک عملی قدم ہے۔ اس لیے نہ صرف کولا نیکسٹ کا انتخاب کر کے صارفین مقامی بیوریج انڈسٹری کو مستحکم کرنے میں اپنا حصہ شامل کر رہا ہے بلکہ ایک صاف اور صحت مند پاکستان کی تعمیر میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
کولا نیکسٹ کی پائیدار پیکیجنگ کی نمایاں خصوصیات:
پلاسٹک کے استعمال میں نمایاں کمی: نئی پیکجنگ سے فی بوتل کے تیاری میں 8 سے 10 فی صد کم پلاسٹک استعمال ہوگی جب کہ مستقبل میں یہ 30 فی صد تک کم ہونے کا امکان ہے۔
جدید کیپ ٹیکنالوجی: 26/22 کیپ زیادہ تازگی، پلاسٹک کا استعمال کم کرنے میں مدد اور بہتر پروڈکشن ایفیشنسی فراہم کرتی ہے۔
ماحول دوست بھی مضبوط بھی: نیا ڈیزائن ٹرانسپورٹیشن اور اسٹوریج کے دوران مکمل حفاظت کو یقینی بناتا ہے اور اس کا موثر ہونا باقاعدہ ٹیسٹ ہوچکا ہے۔
انرجی اسمارٹ مینوفیکچرنگ: شمسی توانائی سے چلنے والے پلانٹس اور جدید مشینری کے ساتھ ماحول دوست پروڈکشن۔
کولا نیکسٹ نے مسلسل جدت کی پالیسی کے ساتھ پائیداری کو اپنے برانڈ وژن میں ہمیشہ مرکزیت دی ہے اور ہر قدم پر ماحولیاتی بہتری کے لیے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔
کولا نیکسٹ کے ساتھ پاکستان میں مشروبات کی صنعت کو عالمی معیارات اور جدت کی منزلیں طے کرنے کے سفر میں شامل ہوجائیے کیوں کہ آپ کا آج کا فیصلہ پاکستان کا مستقبل روشن بنائے گا۔
کولا نیکسٹ کے بارے میں:
کولا نیکسٹ ایک وژنری بیوریج برانڈ ہے جو جدت، پائیداری اور اعلیٰ معیار کے لیے ہردم کوشاں ہے۔ ماحولیاتی مسائل کم کرنے کے عزم کے ساتھ، کولا نیکسٹ ایسی مصنوعات فراہم کرتا ہے جن پر صارفین اعتماد کر سکتے ہیں اور فخر کے احساس کے ساتھ لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔۔۔ کیوں کہ کولا نیکسٹ ہے پاکستانی!
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.