فریج کی ایسی سیٹنگ جس سے بجلی کا بل کم آئے؛ جانیے

Fridge Setting That Can Reduce Your Electricity Bill – Find Out How
فریج کی درست سیٹنگ نہ صرف کولنگ کو بہتر بناتی ہے بلکہ بجلی کے بل میں کمی لاتی ہے۔
گرمیوں میں بجلی کی بار بار لوڈ شیڈنگ کے باعث فریج کی کولنگ شدید متاثر ہوتی ہے، کیونکہ بارہا بند اور کھلنے کی وجہ سے اندر کا درجہ حرارت برقرار نہیں رہتا۔ اس صورتحال میں تھرموسٹیٹ کی درست سیٹنگ نہ صرف کولنگ کو بہتر بناتی ہے بلکہ بجلی کے بل میں کمی اور فریج کی کارکردگی میں بہتری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق فریج کے اندر موجود تھرموسٹیٹ ایک خودکار نظام کے تحت کام کرتا ہے، جو مخصوص درجہ حرارت پر پہنچ کر فریج کو ٹرپ کر دیتا ہے۔ زیادہ تر فریجز میں تھرموسٹیٹ کے سات درجے ہوتے ہیں، جن میں "0” سب سے کم کولنگ جبکہ "7” سب سے زیادہ کولنگ کا درجہ ہوتا ہے۔
اگر بیرونی درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو، تو تھرموسٹیٹ کو "2” سے "3” کے درمیان سیٹ کرنا موزوں ہوگا۔ اگر درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو، تو تھرموسٹیٹ کو "3” یا "4” پر رکھا جائے۔ اگر کولنگ حد سے زیادہ ہو رہی ہو تو سیٹنگ کو "3” پر لائیں اور اگر کم ہو رہی ہو تو "4” پر ایڈجسٹ کریں۔ گرمی کی شدت اگر 30 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو تو تھرموسٹیٹ کو "5” سے "6” کے درمیان سیٹ کرنا بہتر ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار وہی ہے جو ریفریجریٹر بنانے والی کمپنیاں خود تجویز کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ایک اہم مشورہ یہ بھی دیا گیا ہے کہ تھرموسٹیٹ کو موسمی حالات کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ نہ صرف فریج کی کارکردگی بہتر ہو بلکہ بجلی کا استعمال بھی کم سے کم ہو۔
یہ چھوٹے مگر مؤثر اقدامات نہ صرف آپ کا وقت اور پیسہ بچا سکتے ہیں بلکہ فریج کی عمر اور کارکردگی کو بھی طویل کر سکتے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.