اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کہیں آپ بھی تو گدھے کا گوشت نہیں کھا رہے؟ پہچان کا آسان طریقہ

28 جولائی, 2025 15:00

اگر آپ بھی گدھے کا گوشت کھانے سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کی پہچان کا آسان طریقہ جان لیں۔

حال ہی میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں انہوں نے 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمد کیا۔

گدھے کے گوشت کو گائے یا بکرے کے گوشت سے الگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن کچھ خصوصیات ہیں جو اس کی شناخت میں مدد کر سکتی ہیں۔

رنگ اور ساخت

 گدھے کا گوشت عام طور پر گہرا سرخ رنگ کا ہوتا ہے اور اس کی ساخت باریک ہوتی ہے، اس میں دیگر گوشت کے مقابلے میں کم چکنائی ہوتی ہے اور چربی عام طور پر سفیدی مائل ہوتی ہے۔

گوشت کے ریشے

 گائے کے گوشت یا مٹن کے ریشے قدرے سخت ہوتے ہیں جبکہ گدھے کے گوشت کے ریشے نرم اور چپکنے والے ہوتے ہیں۔

اگر آپ اپنی ہتھیلی پر گدھے کے گوشت کا ایک بڑا ٹکڑا رکھتے ہیں تو یہ گائے کے گوشت یا بکرے کے گوشت کے برعکس اس کی چپکنے والی ساخت کی وجہ ہاتھ سے چپک جاتا ہے۔

بو

 کھانا پکاتے وقت، گدھے کا گوشت ایک مخصوص میٹھی بو خارج کرسکتا ہے جسے کچھ خواتین پہچان سکتی ہیں۔

ذائقہ اور چبانا

گدھے کے گوشت کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے اور اکثر گائے کے گوشت یا مٹن کے مقابلے چبانا مشکل ہوتا ہے۔

فوم ٹیسٹ

گدھے کے گوشت کو ابالنے پر عام گوشت سے زیادہ جھاگ پیدا ہوتا ہے۔

ان علامات کو دیکھ کر آپ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ وہ نادانستہ طور پر گائے یا بکرے کے گوشت کی جگہ گدھے کا گوشت نہیں خرید رہے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔