بس میں سفر کرنیوالی لڑکی کی اچانک موت، جسم سے چپکے 26 آئی فونز برآمد

Girl travelling in bus dies suddenly, 26 iPhones found hidden in her body
برازیل میں بس میں سفر کرنے والی لڑکی کے پاس سے اچانک کئی موبائل فونز برآمد ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کی ریاست پاراناہ میں پیش آیا جہاں ایک 20 سالہ لڑکی سفر کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد بےہوش ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کو دورے پڑ رہے تھے، موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس نے فوری طور پر طبی امداد دی تاہم 45 منٹ کی کوشش کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا۔
طبی عملے نے تصدیق کی کہ لڑکی کو دل کا دورہ پڑا جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ لوگوں کو حیرانی اس وقت ہوئی جب اس لڑکی کے جسم سے چپکے ہوئے 26 آئی فونز برآمد کیے گئے جن کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے جسم پر آئی فون گوند سے چپکائے گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کی موت کی اصل وجہ فارنزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی تاہم برآمد شدہ آئی فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.