مارک زکربرگ کون سا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟

What smartphone does Mark Zuckerberg use?
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور ان کے خیال میں مستقبل میں اسمارٹ فونز کی جگہ اسمارٹ گلاسز لے لیں گے۔
اب ایسا ہوتا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہوگا۔
مگرسوال یہ ہے کہ وہ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ، کیا وہ ایپل کا کوئی آئی فون ہے یا انہیں کوئی اینڈرائیڈ فون پسند ہے؟ تو اس کا جواب کافی دلچسپ ہے اور بظاہر مارک زکربرگ اینڈرائیڈ فون کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔
ستمبر 2024 میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مارک زکربرگ کے ہاتھ میں جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا فون نظر آیا تھا۔
اب یہ تو واضح نہیں کہ وہ اس کمپنی کے کونسے فون کو ترجیح دیتے ہیں مگر آئی فون کے استعمال نہ کرنے کی وجہ واضح ہے۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کی جانب سے کچھ سال پہلے مارک زکربرگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیس بک (جب میٹا کا نام فیس بک تھا) کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا جاتا جو ایک بنیادی انسانی حقوق ہے۔
اس تنقید کے بعد 2018 میں امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ مارک زکربرگ کی جانب سے میٹا کے ملازمین کو حکم دیا گیا تھا کہ آئی فونز کا استعمال ترک کرکے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو ترجیح دیں۔
اس کے بعد 2020 میں مارک زکربرگ نے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ جنوبی کورین کمپنی کے اسمارٹ فونز کے مداح ہیں اور برسوں سے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کر رہے ہیں۔
اس وقت انھوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کون سا فون استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے بعد بھی انھیں متعدد بار اسی کمپنی کے اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویسے بھی میٹا اور جنوبی کورین کمپنی کے درمیان گزشتہ برسوں میں مختلف منصوبوں کے لیے شراکت داری کی گئی تو مارک زکربرگ کی جانب سے اس کے فون استعمال کرنا غیر معمولی نہیں۔
2020 کے انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں اربوں افراد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرکے فیس بک سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
یہ وہ وجہ ہے جو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو مارک زکربرگ اور ان کی کمپنی کے اہم بناتی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.