اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

آپ کے بالوں کا رنگ آپ کی شخصیت کے کون سے راز بتاتا ہے؟

02 اگست, 2025 11:09

بالوں کا رنگ نہ صرف ظاہری خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ شخصیت کے کئی پوشیدہ پہلوؤں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

جدید دور میں جہاں بالوں کو مختلف انداز اور رنگوں میں رنگوانا فیشن بن چکا ہے، وہیں ماہرین کا ماننا ہے کہ جو رنگ آپ اپنے بالوں کے لیے چنتے ہیں، وہ آپ کی شخصیت سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سیاہ رنگ میں بالوں کو رنگوانے والے افراد پرسکون، حساس اور خود میں مگن رہنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ بولنے کے بجائے سننے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ اچھے مشیر اور معالج ثابت ہوتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں شاعری اور ادب کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔

سرمئی بالوں والے افراد عموماً خاموش طبع، سنجیدہ اور جذباتی طور پر مستحکم ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اندرونی سکون کو اہمیت دیتے ہیں اور تنہائی پسند ہوتے ہیں، جب کہ ان کی شخصیت میں دانائی اور بردباری نمایاں ہوتی ہے۔

براؤن بال رکھنے والے افراد محنتی، باہمت اور مسلسل مصروف رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فارغ وقت ان کے لیے بوریت کا باعث بنتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر کسی نہ کسی سرگرمی میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ان کی منصوبہ بندی کی صلاحیتیں غیر معمولی ہوتی ہیں، جس کی بدولت وہ اچھی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سنہرے بالوں کا انتخاب کرنے والے افراد کو ذہین، روشن خیال اور عاجز سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شخصیت میں نرمی اور شائستگی پائی جاتی ہے، جو انہیں دوسروں کے لیے پسندیدہ بناتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔