امریکی کوسٹ گارڈز نے ٹائٹن آبدوز تباہ ہونے کی اہم وجہ بتا دی

آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو سامنے آگئی
واشنگٹن: امریکی کوسٹ گارڈز نے 2023 میں تباہ ہونے والے اوشین گیٹ ٹائٹن آبدوز کے حادثے سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈز کی رپورٹ میں ٹائٹن آبدوز کا ناقص ڈیزائن سانحے کی بڑی وجہ قرار پایا ہے جبکہ ٹائٹن آبدوز کا ڈیزائن، معائنہ اور دیکھ بھال کے عمل میں سنگین کو تاہیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔
مزید پڑھیں:آبدوز ’ٹائٹن‘ کے پھٹنے کی خوفناک آڈیو سامنے آگئی
مزید پڑھیں:غرقاب آبدوز سے بھیجا گیا آخری پیغام اور تصویر سامنے آگئی
امریکی کوسٹ گارڈز رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ روکا جاسکتا تھا واضح ضوابط اور نگرانی کا فقدان تھا، اوشین گیٹ کی قیادت میں دھونس دباؤ کا ماحول تھا۔
خیال رہے کہ 2023 میں ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے، آبدوز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے سفر پر نکلی تھی جب رابطہ منقطع ہوا پھر 4 دن بعد ملبہ ملا تھا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.