اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

خوفناک ’چکی گڑیا‘ نے خاتون کو ملازمت سے محروم کردیا، لیکن کیسے؟

06 اگست, 2025 19:34

کیرو لائنا: امریکی خاتون نے چکی گڑیا کے ذریعے ہراساں کرنے اور ملازمت سے برطرف کرنے پر اپنے سابق بینک منیجر کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

امریکی ریاست نارتھ کیرو لائنا کے شہر روکی ماؤنٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ٹرسٹ بینک کے منیجر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

خاتون نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ بینک منیجر نے اسے ایک ڈراؤنی فلم کی ’چکی گڑیا‘ کے ذریعے جان بوجھ کر ہراساں کیا جس کی وجہ سے وہ شدید خوف اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہوئی۔

اس کے علاوہ خاتون نے بتایا کہ اس کی ذہنی و جسمانی بیماری کی وجہ سے دفتر میں اس کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا کیا گیا تھا۔

خاتون کے مطابق جون 2024 میں جب وہ ٹریننگ کے آخری ہفتے میں تھی تو بینک منیجر نے ان کی کرسی پر خوف کی علامت ’چکی ڈول‘ گڑیا رکھ دی تھی۔

چکی ڈول ایک مشہور خوفناک فلم "چائلڈ پلے” کا کردار ہے، جس میں ایک قاتل شخص کی روح اس گڑیا میں آجاتی ہے۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس قسم کی گڑیاؤں سے ہونے والے خوف اور ڈر سے متعلق اپنے بینک منیجر کو پہلے بھی بتا چکی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے جان بوجھ کر اس گڑیا سے ڈرایا گیا۔

خاتون کے مطابق اس خوف کا تعلق اس کی دماغی بیماریوں سے بھی تھا، جیسے اینگزائٹی (گھبراہٹ) ڈپریشن (اداسی ) اور وٹیلائگو (جلد کی بیماری) وغیرہ۔

اپنی درخواست میں خاتون کا کہنا تھا کہ جس دن میری کرسی پر گڑیا کو رکھا گیا تو اسے دیکھ کر مجھ پر خوف طاری ہوگیا اس منظر کو دیکھ کر بینک منیجر نے اس کا مذاق بھی اڑایا تھا۔

طبیعت بگڑنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جس کے بعد مجھے علاج کیلیے 8 ہفتے کی چھٹی دے دی گئی اس دوران مجھ میں پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر ( پی ٹی ایس ڈی) کی تشخیص بھی ہوئی۔

اگست 2024 میں چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دفتر واپس آئی تو ڈاکٹر کی جانب سے یہ اجازت دی گئی تھی کہ مزید علاج کیلیے آپ ہفتے میں 3 دن تک دوپہر 3 بجے چھٹی لے سکتی ہیں۔

لیکن دفتر میں میرے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے غلطیوں پر زیادہ سختی کی گئی جبکہ دیگر ملازمین کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا تھا۔ مجھے محسوس ہوا کہ یہ سب میری صحت اور کمزوریوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے منیجر نے کہا کہ ان کی وقت سے پہلے چھٹی لینے کی سہولت دوسرے ملازمین کے لیے مسئلہ بن رہی ہے، جنوری 2025 میں ایک سپروائزر نے کہا کہ یہ نوکری تمہارے لیے ٹھیک نہیں لگتی اور تم اپنی ذہنی پریشانیوں کے بہانے نہ بناؤ۔ مجھ سے مزید کہا گیا کہ اگر کام میں بہتری نہ آئی تو ایک ماہ کے اندر ملازمت ختم کر دی جائے گی۔

اس تمام صورت حال میں مجھ پر پینک اٹیکس (شدید گھبراہٹ) ہونے لگی تو میں نے دوبارہ علاج کے لیے چھٹی لے لی تاہم مارچ 2025 میں مجھے اچانک ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے گزشتہ مہینوں کی تنخواہ، قانونی اخراجات کی ادائیگی اور ذہنی و جذباتی تکالیف کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔