اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بیوی نے شوہر کے کان میں کیڑے مار دوا ڈال کر موت کی نیند سلا دیا

06 اگست, 2025 19:53

بھارتی ریاست تلنگانہ میں بیوی نے یوٹیوب ویڈیو دیکھنے کے بعد شوہر کے کان میں کیڑے مار دوا ڈال کر موت کی نیند سلا دیا۔

 

انڈیا میڈیا کے مطابق شوہر کو قتل کرنے کا واقعہ کریم نگر میں پیش آیا، ملزمہ نے آشنا کی مدد سے قتل کی واردات انجام دی۔

 

مقتول کی شناخت 45 سالہ سمپت کے نام سے ہوئی جو کریم نگر میں ایک لائبریری میں بطور خاکروب کام کرتا تھا۔ ملزمہ کی شناخت رما دیوی کے نام سے ہوئی، جوڑے کا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔

 

رما دیوی کریم نگر میں سڑک کنارے آٹا فروخت کرتی ہے۔ ملزمہ کی دوستی 50 سالہ راجیا سے ہوئی اور بعد میں دونوں میں محبت پروان چڑھی۔

 

شوہر سمپت کو راستے سے ہٹانے کیلیے ملزمہ نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی کہ کیڑے مار دوا کے ذریعے کیسے قتل کیا جائے۔ اس نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں بتایا گیا کہ کان میں کیڑے مار دوا ڈالنے سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

 

اس نے یوٹیوب ویڈیو سے سیکھا طریقہ شوہر پر آزمانے کیلیے منصوبہ بنایا۔ 31 جولائی 2025 کو رما دیوی اور راجیا مقتول کو پارٹی کا بہانہ بنا کر ایک پُل پر لے گئے جہاں اسے زبردستی شراب پلائی گئی۔

 

مقتول نشے میں دھت ہو کر زمین پر گر پڑا، رما دیوی نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمپت کے کان میں کیڑے مار دوا ڈال دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

 

رما دیوی اور راجیا لاش کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ اگلے دن ملزمہ نے پولیس کو شوہر کی گمشدگی کی شکایت دی۔ جب پولیس نے لاش برآمد کرنے کیلیے ملزمہ کو طلب کیا تو اس نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیا جو پولیس کو شک کی وجہ بنا۔

 

کال ڈیٹا، موبائل فون کی لوکیشن اور سی سی ٹی ڈی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے ملزمان کو قتل کی واردات میں ملوث پایا۔ جب پولیس نے ان کو شامل تفتیش کیا تو انہوں نے سمپت کو جان سے مارنے کا اعتراف کر لیا۔

 

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔