وہ 5 کام جنہیں جہاز میں کرنا آپ کو مصیبت میں ڈال سکتا ہے؟

5 things you should never do on a plane – they could get you in trouble
فضائی سفر بظاہر آرام دہ سمجھا جاتا ہے، لیکن چند احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں یہ سفر مشکلات میں بھی بدل سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہوائی جہاز میں کچھ معمولی نظر آنے والے کام ایسے ہیں جن سے گریز نہ کیا جائے تو صحت اور آرام دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دورانِ پرواز چائے یا کافی پینے سے اجتناب بہتر ہے، کیونکہ جہاز میں استعمال ہونے والا پانی ممکنہ طور پر بیکٹیریا زدہ ہو سکتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر کیفین والی اشیاء پیاس بڑھا سکتی ہیں اور جسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔
اسی طرح جہاز میں دی گئی کھانے پینے کی اشیاء، خاص طور پر ٹرے پر پیش کی جانے والی اشیاء سے بھی پرہیز کرنا بہتر ہے۔ اگر پرواز کا دورانیہ مختصر ہو تو منزل پر پہنچ کر کھانے کو ترجیح دی جائے، تاکہ جراثیم سے بچا جا سکے۔
جہاز میں موجود سیٹ بیلٹ اگرچہ حفاظت کے لیے لازم ہے، لیکن اسے بار بار ہاتھ لگانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس پر آپ سے پہلے کئی مسافر ہاتھ لگا چکے ہوتے ہیں، جس سے یہ جراثیم کا گڑھ بن سکتی ہے۔ لہٰذا بیلٹ باندھنے کے بعد ہاتھوں کو سینیٹائز کرنا ضروری ہے۔
دورانِ پرواز جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے ائیر ہوسٹس کی جانب سے پیش کی جانے والی پانی کی بوتل کو نظر انداز نہ کریں۔ بلندی پر خشکی کا سامنا عام ہوتا ہے، جس کا آسان حل یہی ہے کہ مناسب مقدار میں پانی پیا جائے۔
ماہرین یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ جہاز کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران سونا صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔ اس دوران ہوا کے دباؤ میں تبدیلی سے کان بند ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں متلی، سر درد یا چکر جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے پرواز کے آغاز اور اختتام کے وقت نیند سے پرہیز کرنا مفید رہتا ہے۔
ان چند احتیاطوں پر عمل کر کے آپ نہ صرف اپنی صحت کی حفاظت کر سکتے ہیں بلکہ ایک پُرسکون اور محفوظ فضائی سفر کو یقینی بھی بنا سکتے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.