انگلینڈ میں بلی کے سائز کے چوہے، شہریوں میں خوف و ہراس

انگلینڈ میں بلی کے سائز کے چوہے، شہریوں میں خوف و ہراس
برطانیہ میں بلی کے سائز کے دیو ہیکل چوہوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ایک بڑے چوہے کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انگلینڈ کے علاقے نارتھ یارکشائر میں ایک گھر سے اتنا بڑا چوہا پکڑا گیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس چوہے کی ناک سے دم تک لمبائی 22 انچ تھی، جو کہ ایک چھوٹی بلی کے برابر ہے۔
ایسن کے ایک گھر سے پکڑے گئے "جناتی چوہے” کو مقامی پیسٹ کنٹرول ٹیم نے نکالا، جس کی تصویر کاؤنسلرز ڈیوڈ ٹیلر اور اسٹیفن مارٹن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
کاؤنسلرز نے لکھا، "یہ تو بلی کے برابر ہے!” اور خبردار کیا کہ یہ واقعہ علاقے میں چوہوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وبا کا اشارہ ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو فوری اور سنجیدگی سے لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہوں کے خاتمے کے لیے مکمل سروے، مؤثر زہر، اضافی فنڈنگ اور مقامی اتھارٹیز، ماہرین و مکان مالکان کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
کاؤنسلرز نے زور دیا کہ جتنا وقت ضائع ہوگا، مسئلہ اتنا ہی سنگین ہوتا جائے گا۔ عوام کو محض مشوروں سے نہیں، بلکہ ٹھوس عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.