جعلی ڈگری پر خواتین کے آپریشن، بھارت میں ’منا بھائی‘ گرفتار، سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

جعلی ڈگری پر خواتین کے آپریشن، بھارت میں ’منا بھائی‘ گرفتار، سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
بھارت کی ریاست آسام میں خواتین کے درجنوں سی سیکشن آپریشن کرنے والا ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی ڈاکٹر نے آسام کے سلچر میں تقریباً 50 سی سیکشن آپریشن (گائناکولوجیکل سرجری) کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی ڈاکٹر کی شناخت پلوک ملاکر کے نام سے ہوئی جو بطور ماہر امراض نسواں مشہور تھا اور سلچر کے دو نجی اسپتالوں میں تقریباً ایک دہائی سے خواتین کے آپریشن کررہا تھا۔
پولیس نے ملزم کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ آپریشن تھیٹر میں خاتون کا سی سیکشن آپریشن کرنے میں مصروف تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ہم نے اس کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور تحقیقات شروع کیں، تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہم نے اس کے تمام سرٹیفکیٹ جعلی پائے، وہ ایک جعلی میڈیکل پریکٹیشنر تھا اور کئی سالوں سے کاروبار چلا رہا تھا۔
پلوک ملاکر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے پانچ دن کیلئے پولیس حراست میں کیا گیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.