اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

شوہر کی دوسری بیوی کیلئے پہلی بیوی نے جگر عطیہ کردیا

11 اگست, 2025 17:52

سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک غیر معمولی اور متاثر کن واقعہ پیش آیا جس نے انسانی ہمدردی اور قربانی کی ایک منفرد مثال قائم کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ماجد بلدہ الروقی کی پہلی اہلیہ نورا سالم الشمری نے اپنی سوکن تغرید عوض السعدی کو جگر عطیہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تغرید عوض کئی عرصے سے گردوں کے ناکارہ ہونے کے باعث ڈائیلیسز پر تھیں اور بیماری نے ان کے جگر کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔

شوہر ماجد نے بیوی کے علاج کے لیے امریکا تک کا سفر کیا مگر وہاں بھی کوئی موزوں علاج نہ مل سکا۔ اس صورتِ حال میں ماجد نے اپنی دوسری بیوی کو گردہ دینے کا ارادہ کیا تاہم معاملہ جگر کی پیوند کاری تک جا پہنچا۔

اپنے شوہر کی کوششوں اور قربانی کو دیکھتے ہوئے پہلی بیوی نورا نے اللہ کی رضا کے لیے اپنی سوکن کو 80 فیصد جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

طبی جانچ پڑتال کے بعد دونوں کا خون کا گروپ مطابقت رکھتا تھا جس کے بعد کامیاب آپریشن کیا گیا۔

یہ واقعہ نہ صرف طبّی لحاظ سے اہم ہے بلکہ انسانی جذبہ ایثار، صبر اور تعلقات میں مثبت رویوں کی ایک روشن مثال بھی پیش کرتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔