اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

لوگ جماہی کیوں لیتے ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

11 اگست, 2025 20:01

ہم سونے سے قبل اور بیدار ہونے کے بعد ایسا کرتے ہیں یا جب اکتاہٹ ہوتی ہے، جب ہم بیزار ہوتے ہیں تو بھی جماہی لیتے ہیں۔

 

کیا آپ کو کبھی حیرت ہوئی ہے کہ کسی کو جماہی لیتے دیکھ کر آپ بھی ویسا کرنے پر کیوں مجبور ہو جاتے ہیں؟

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ سائنسدانوں نے اس کا ممکنہ وجہ دریافت کی ہے۔

آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی اور امریکا کی نووا ساؤتھ ایسٹرن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا۔

تحقیق میں جسمانی درجہ حرارت کو کو کنٹرول میں رکھنے خاص طور پر دماغ ٹھنڈا رکھنے اور جماہی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

ویسے عام خیال یہ ہے کہ جماہی لینے سے جسم میں آکسیجن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے مگر سابقہ تحقیقی رپورٹس میں جماہی اور خون میں آکسیجن کی سطح کے درمیان تعلق ثابت نہیں ہوسکا تھا۔

اب اس نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ جماہی سے دماغ کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ نیند اور جاگنے کے اوقات، دماغی ردعمل اور تناؤ سب سے دماغ کے درجہ حرارت میں کمی بیشی ہوتی ہے۔

جماہی ایسے افعال کو متحرک کرتی ہے جو دماغ کے درجہ حرارت کو متوازن رکھتے ہیں۔

تحقیق کے دوران ویانا کی سڑکوں پر گھومنے والے افراد میں موسم گرما اور سرما کے دوران جماہی کے چھوت کی طرح پھیلنے کی جانچ پڑتال کی گئی۔

پھر اس ڈیٹا کا موازنہ کچھ عرصے قبل امریکی ریاست ایریزونا میں اسی طرح کی ہونے والی تحقیق کے ڈیٹا سے کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ویانا میں سردیوں کے مقابلے میں موسم گرما کے درمیان لوگ زیادہ جماہی لیتے ہیں جبکہ ایریزونا میں گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں لوگ زیدہ جماہی لیتے ہیں۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ موسم اس حوالے سے اثرات مرتب نہیں کرتا بلکہ مخصوص درجہ حرارت جیسے 20 سینٹی گریڈ جماہی کو چھوت بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ جماہی اس وقت نہیں آتی جب ہوا کا درجہ حرارت جسم جتنا گرم ہو یا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہو، بلکہ ایسا معتدل درجہ حرارت میں ہوتا ہے، تاکہ دماغ کو ٹھنڈا رکھ سکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سائیکولوجی اینڈ بی ہیوئیر میں شائع ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 55 فیصد افراد تو محض جماہی لفظ کو پڑھ کر ہی جماہی لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

ٹیمپل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب لوگوں کو جماہی (انگلش میں Yawning) بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو وہ جماہی لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ ہم جماہی کیوں لیتے ہیں یا اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے، شاید اس سے ہمیں پرسکون ہونے میں مدد ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصد جو بھی ہو مگر جماہی چھوت کی طرح پھیلتی ہے بلکہ اس کے بارے میں سوچنے یا اس کے لفظ کو بولنا بھی آپ کو جماہی لینے پر مجبور کر دیتا ہے، کم از کم 55 فیصد افراد تو ضرور جماہی لیتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔