اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

آدمی اور شیر کا آمنا سامنا؛ پھر کیا ہوا؟ مزاحیہ ویڈیو وائرل

12 اگست, 2025 15:11

بھارت میں آدمی اور شیر ایک دوسرے سے ڈر کر بھاگ نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں مزدور سیمنٹ فیکٹری سے باہر نکلا اسی دوران دوسری طرف سے شیر بھی ٹہلتا ہوا آیا، شیر اور مزدور ایک دوسرے کو دیکھ کر رکے اور پھر بھاگ نکلے۔

واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی شیر کو دیکھ کر  فوراً فیکٹری کے اندر  دوڑا جبکہ شیر بھی چونک کر قریبی جنگل کی طرف بھاگ نکلا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’آدمی بھاگنے کے لیے پہلے ہی تیار تھا۔‘

دوسرے صارف نے کہا کہ ’آپ شیر کو ڈرانے پر بہادری کے ایوارڈ کے مستحق ہو۔‘

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔