اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

فون کیوں توڑا؟ بیوی نے شوہر کی سرعام دُرگت بنادی؛ ویڈیو وائرل

12 اگست, 2025 17:04

بھارت میں ایک شوہر کو جھگڑے کے دوران اپنی  بیوی کا فون توڑنا مہنگا پڑگیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپریش کے شہر للت پور میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سڑک پر سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

سڑک پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ شوہر نے خاتون کا فون چھین کر اسے زمین پر دے مارا، اپنا فون ٹوٹنے پر خاتون طیش میں آگئی اور اس نے اپنے شوہر کو بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔

 

اتنی ہی دیر میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے شوہر کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو اپنے شوہر پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔