دبئی میں ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کا نایاب ہیرا چوری

Rare diamond worth $25 million stolen in Dubai
دبئی پولیس نے ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے نایاب ہیرے کی چوری اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق ’پنک ڈائمنڈ آپریشن‘ کے نام سے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران پولیس نے ایک بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کیا جو گزشتہ ایک سال سے اس قیمتی پنک ڈائمنڈ کو چوری کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے پہلے ہیرے کے مالک کی کھوج لگائی اور پھر خود کو ایک امیر خریدار کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے مالک کو اعتماد میں لیا۔ ملزمان نے پرتعیش گاڑیاں کرائے پر حاصل کیں، دبئی کے مہنگے ہوٹلوں میں ملاقاتیں طے کیں اور یہاں تک کہ ایک مشہور ہیروں کے ماہر کی خدمات حاصل کیں تاکہ ہیرے کی تصدیق کروا کر خریداری کے لیے اپنی سنجیدگی ظاہر کی جا سکے۔
Dubai Police thwarts an attempted theft of an exceptionally rare pink diamond valued at 25 million US dollars. The group of three individuals of Asian nationality were apprehended within eight hours.@DubaiPoliceHQ pic.twitter.com/fKNA3cUtZD
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) August 18, 2025
انہی ہتھکنڈوں سے جیولر کو قائل کیا گیا کہ وہ ہیرا اپنی محفوظ دکان سے نکال کر ایک نجی ملاقات میں لے آئے جہاں ملزمان نے موقع پا کر ہیرا چرا لیا اور فرار ہو گئے۔
چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی اور جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کے ذریعے تینوں ملزمان، جن کا تعلق ایشیائی ممالک سے بتایا گیا ہے، کی شناخت کی گئی۔ یہ ملزمان واردات کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہو کر مختلف مقامات پر منتقل ہو چکے تھے۔
پولیس نے بیک وقت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا اور قیمتی پنک ڈائمنڈ کو بازیاب کر لیا جسے ملزمان ایک چھوٹے ریفریجریٹر میں رکھ کر ایشیائی ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیرا چوری ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے 8 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے ہیرا بازیاب کرلیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.