بہادر خواتین خون خوار مگرمچھوں سے لڑ پڑیں، پھر کیا ہوا؟

مگرمچھ نے ندی میں نہاتی خاتون کو نگل لیا
بھارت میں دو خواتین بچے اور شوہر کیلیے خون خوار مگرمچھوں سے لڑ پڑیں اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں دو خواتین مقامی ہیرو کے طور پر ابھریں جب انہوں نے مگرمچھوں سے لڑنے کیلیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔ ایک خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے کو بچا لیا جبکہ دوسری نے شوہر کی خاطر خون خوار جانور کا سامنا کیا۔
پہلا واقعہ اتوار کو ڈھکیہ گاؤں میں پیش آیا جب سات فٹ لمبا مگرمچھ ایک 5 سالہ بچے کو گھسیٹ کر گھاگھرا ندی سے جڑے نالے میں لے جا رہا تھا۔
خاتون نے بچے کے رونے کی آواز سنی تو نالے میں چھلانگ لگا دی۔
میڈیا سے گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ میرا بچہ مگرمچھ کے جبڑوں میں پھنس گیا تھا، میں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر چھلانگ لگائی، مگرمچھ اسے کھینچ رہا تھا لیکن میں نے پوری طاقت سے اسے پکڑ رکھا تھا، میرے پاس لوہے کی سلاخ تھی جو اسے بار بار ماری تو وہ بھاگ گیا۔
بہرائچ کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر رام سنگھ یادو نے تصدیق کی کہ بچہ زخمی ہوا لیکن اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
آفیسر رام سنگھ یادو نے بتایا کہ مگرمچھ کو پکڑنے کیلیے نالے میں تین مقامات پر جال بچھائے گئے لیکن اسے ابھی تک نہیں پکڑا گیا، لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ نالے کے قریب نہ جائیں کیونکہ مگرمچھ مون سون کے دوران نہروں اور ندی نالوں میں چلے جاتے ہیں۔
دوسرا واقعہ مادھواپور گاؤں میں پیش آیا جہاں 45 سالہ سیف اپنی بیوی سرجنا اور بہنوئی کے ساتھ رامتلیہ نہر کو پار کر رہا تھا کہ ایک مگرمچھ نے اس کی ٹانگ پکڑ لی۔
جیسے ہی سیف نے مدد کیلیے پکارا تو سرجنا نے اپنی ساڑھی کو پانی میں پھینک دیا جسے اس نے پکڑ لیا۔ گاؤں کے لوگ دوڑ پڑے اور مگرمچھ کو لاٹھیوں سے مارا جس کے بعد وہ بھاگ گیا۔
سیف کا پہلے مقامی اسپتال میں علاج کیا گیا اور بعد میں اسے بہرائچ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.