اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

حکومت نے جمعہ کی نماز چھوڑنے پر 2 سال قید کی سزا کا اعلان کردیا

21 اگست, 2025 12:28

ملائیشیا کی ریاست ترنگانو (Terengganu) میں جمعہ کی نماز چھوڑنا اب قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت اگر کوئی مسلمان مرد بغیر کسی معقول وجہ کے صرف ایک بار بھی جمعہ کی نماز چھوڑتا ہے تو اس پر دو سال تک قید، 3 ہزار رنگٹ (تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل صرف مسلسل تین جمعے غیر حاضر رہنے پر سزا دی جاتی تھی۔

یہ قانون "شریعت کرمنل آفینسز ایکٹ” کے تحت نافذ کیا گیا ہے اور حکام شکایات موصول ہونے یا مساجد کے قریب گشت کے ذریعے اس پر عملدرآمد کر سکتے ہیں۔

ریاستی وزیر محمد خلیل عبدالہادی نے کہا کہ اس قانون کا مقصد مسلمانوں میں مذہبی شعور اور اطاعت کو فروغ دینا ہے۔ حکومت مساجد میں بینرز بھی لگائے گی تاکہ شہریوں کو نماز جمعہ کی اہمیت یاد دلائی جا سکے۔

ترنگانو اس وقت قدامت پسند اسلامی پارٹی کے زیرِ انتظام ہے جو ملائیشیا کی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت ہے اور چار ریاستوں پر حکومت کر رہی ہے۔ اس جماعت کا ماضی میں بھی سخت شرعی قوانین، بشمول حدود قوانین (چوری پر ہاتھ کاٹنے اور زنا پر سنگساری) کے نفاذ کی حمایت کا ریکارڈ رہا ہے۔

اس فیصلے نے ملائیشیا میں مذہبی آزادی، عوامی عمل درآمد اور قانون و ایمان کے درمیان توازن پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔