اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

فیس بک پر محبت کے بعد شادی، گھر پہنچنے پر دُلہا نے دُلہن کو پہچاننے سے انکار کردیا

21 اگست, 2025 17:27

بھارتی ریاست اترپردیش میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب دُلہا نے اپنی دُلہن کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان اور جھارکھنڈ کی لڑکی کے درمیان فیس بک پر ہونے والی دوستی شادی تک تو جا پہنچی لیکن بعد میں لڑکے نے اسے پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی نے سون بھدر کے رہنے والے اس نوجوان کی فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ قبول کی تھی جو ایک بڑے ادارے میں کام کرتا ہے، ان کی آن لائن چیٹس اور ویڈیو کالز جلد ہی ایک رشتے میں بدل گئیں۔

 ملاقات کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور ایک مقامی مندر میں انہوں نے ایک دوسرے کو قبول کیا اور روایتی 7 پھیروں کی رسم ادا کی۔

اب لڑکی کا دعویٰ ہے کہ اس نے لڑکے کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کے لیے اپنا خاندان چھوڑ دیا لیکن کہانی میں ایک چونکا دینے والا موڑ اس وقت آیا جب وہ اپنے شوہر کے گھر گئی جہاں اس کا استقبال کرنے کے بجائے، نوجوان نے مبینہ طور پر شادی کو تسلیم کرنے سے ہی انکار کر دیا، اس نے مبینہ طور پر لڑکی سے کہا کہ معاف کرنا تم کون ہو؟ میں تمہیں نہیں جانتا۔

اس کے انکار پر دُلہن ہکا بکا رہ گئی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی، لڑکی نے دھوکا دہی کا الزام لگاتے ہوئے گھر کے باہر دھرنا دے دیا جس کے بعد جلد لوگ جمع ہوگئے اور معاملہ اتنا بڑھا کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

بعد میں لڑکی نے تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا  ہے کہ اس شخص نے مجھے فیس بک کے ذریعے رشتے کا جھانسہ دیا، مجھ سے شادی کی اور اب مجھے اپنی بیوی کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے، مجھے انصاف اور حقوق کا تحفظ دیا جائے۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں، شادی کے قانونی پہلوؤں اور لڑکی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، اگر دعوے درست پائے گئے تو ضروری کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔