بیوی سے جھگڑے نے شوہر کو کھمبے پر چڑھا دیا

A quarrel with his wife led to the husband being hanged.
لاہور کے علاقے چوہنگ کے رہائشی محمد نواز نامی شہری کی خودکشی کرنے کی کوشش شہری ارفعہ کریم ٹاور فیروزپور روڈ پر 11 کے وی بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
پولیس، ریسکیو اور واپڈا کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد متاثر شہری کو نیچے اتارنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔
رکشہ ڈرائیور کے دوبچے اور بیوی بھی چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ متاثرہ شخص کی بیوی کا کہنا ہے بجلی کے بھاری بھرکم بلز اور گھر میں کھانے پینے کے لیے کچھ بھی موجود نہیں، حالات سے تنگ آکر میرا شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
دوسری جانب ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کھمبے پر چڑھنے والا شہری محمد نواز چوہنگ کا رہائشی ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود، ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ محمد نواز کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جارہا، محمد نواز کی گھر والوان سے لڑائی بھی ہوئی جس کے باعث انتہائی قدم اٹھایا، شہری کے اہل خانہ بھی موقع پر موجود ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ای جی ایس او کی فوری ہدایت پر اے ای ایم اپنی ٹیم کہ ہمراہ مواقع پر موجود ہیں، لیسکو نے انسان جان کو بچانے کے لیے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شہری محمد نواز چوہنگ کا رہائشی ہے ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، رکشہ ڈرائیور کو کھمبے سے اتارنے کیلئے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ محمد نواز کا ذہنی توازن درست نہیں بتایا جارہا، محمد نواز کی گھر والوں سے لڑائی بھی ہوئی جس کے باعث اس نے انتہائی قدم اٹھایا، شہری کے اہل خانہ بھی موقع پر موجود ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.