بھارت میں اندوہناک واقعہ، باپ بچے کی لاش لے کر عدالت پہنچ گیا

Tragic incident in India, father reaches court with child's body
بھارت میں انسانیت دم توڑ گئی، بچے کی پیدائش کیلئے پیشگی رقم جمع نہ کرانے پر علاج میں تاخیر سے نومولود اسپتال میں دم توڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھیم پور کھیری میں پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک نومولود دم توڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وپن گپتا نامی شخص اپنی حاملہ بیوی کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لایا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے آپریشن کرنے کیلئے 25 ہزار روپے ایڈوانس رقم جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
وپن نے 5 ہزار روپے کی رقم اسپتال میں جمع کرا ئی جبکہ 20 ہزار روپے اگلے روز جمع کرانے کا کہا لیکن اسپتال انتظامیہ نہ مانی اور علاج میں تاخیر کی وجہ سے حاملہ خاتون کی طبعیت مزید بگڑ گئی جس پر اسے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا کہ غلط ادویات دینے کی وجہ سے اس کا نومولود مر گیا ہے جبکہ بیوی کی حالت تشویش ناک ہے۔
غم سے نڈھال وپن اسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کرانے اپنے نومولود کی لاش کو بیگ میں ڈال کر میجسٹریٹ کے آفس پہنچ گیا، جہاں اس نے درخواست دائر کی اور اسپتال کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
وپن نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر منیش گپتا اور ڈاکٹر حکما گپتا نے لالچ اور لاپرواہی سے بچے کی جان لی اور بیوی کا علاج کرنے کے بجائے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.