اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کوڑا ٹیکس نافذ؛ کس سے کتنا ٹیکس وصول کیا جائے گا؟ جانیے

25 اگست, 2025 19:14

لاہور: پنجاب میں صفائی ستھرائی کے لیے کڑے فیصلے شروع ہوگئے۔ صاف ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے شہر میں گھروں، کمرشل مارکیٹوں اور دکانوں سے کوڑا ٹیکس وصول کرنے کا باضابطہ آغاز کر دیا، شہریوں کو آیندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھجوائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹوں میں فی مرلہ کے حساب سے بل وصول کیا جائے گا۔

مرحلہ وار لاہور کے 9 ٹاؤنز میں سینٹریشن بل بھیجے جائیں گے۔ بلز کی ترسیل ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزر کے ذریعے کی جائے گی۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری یہ بل بینک یا آن لائن کیش ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی ادا کر سکیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا مقررہ نرخوں کے تحت شہر میں 5 سے 40 مرلہ کی عمارتوں کو 300 سے 5 ہزار روپے تک کا بل جاری کیا جائے گا، جبکہ دیہات میں اسی رقبے کی عمارتوں کا بل 200 سے 400 روپے ہو گا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔