اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بارش میں گاڑی چلاتے ہوئے کون سی احیتاط لازمی کرنی چاہیے؟

25 اگست, 2025 18:25

پاکستان میں بارشوں کا سیزن جاری ہے اس دوران ڈرائیور حضرات کو گاڑی چلاتے ہوئے روکنے اور موڑنے میں پریشانی پیش آتی ہے تیز بارشوں کے دوران  شاہراہوں پر متعدد حادثات بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ چند احتیاطی تدابیر آپ کو حادثات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں؟

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ایکس(  ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاص احتیاطی تدابیر شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران  ڈرائیونگ کیلئے سب سے بڑا خطرہ  ایکواپلاننگ (Aquaplaning) ہے۔

ایکو پلاننگ (Aquaplaning) کیا ہوتی ہے؟

اس صورت حال میں گاڑی کے ٹائروں اور  سڑک کے درمیان پانی کی تہ بن جاتی ہے اور یوں ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو دیتا ہے۔ بریک لگانے پر گاڑی سلپ ہوجاتی ہے۔

صورتحال اس وقت زیادہ گھمبیر ہو جاتی ہے جب ٹائروں کا ٹریڈ روٹ 3 ملی میٹر سے کم ہو اور گاڑی کی رفتار 55  سے 80 فی کلو میٹر گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہو۔

اس صورت حال میں سڑک پر موجود پانی کی مقدار چاہے 2 ملی میٹر سے کم ہی کیوں نہ ہو بریک لگانے کی صورت میں  گاڑی عام حالات کے مقابلے 2 سے 3 گنا زیادہ فاصلے پر جاکر رکتی ہے جو حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔

محفوظ کیسے رہا جائے؟

اگر آپ اس خطرے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو  بارش کے دوران گاڑی کی رفتار  کم رکھیں دوسری اور سب سے اہم بات یہ کہ اپنی گاڑی کا  فاصلہ  اگلی گاڑی سے  زیادہ رکھیں۔

یہ محفوظ حکمت عملی بارشوں کے دوران آپ کو حادثات سے بچانے میں اہم کردار اداکرے گی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔