ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کیا انسان وقت سے پہلے ختم ہو جائے گا؟ ہیٹ ویوز سے جڑی خوفناک سائنسی تحقیق

28 اگست, 2025 21:48

ایک تازہ سائنسی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی ہیٹ ویوز (شدید گرمی کی لہریں) نہ صرف فوری طبی مسائل کا باعث بن رہی ہیں بلکہ یہ انسانی جسم میں تیزی سے عمر بڑھنے کا عمل بھی تیز کر رہی ہیں خصوصاً وہ افراد جو مزدوری یا جسمانی مشقت جیسے پیشوں سے وابستہ ہیں۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر کلائمیٹ چینج میں شائع ہوئی ہے جس میں ماہرین نے اس پہلو کا جائزہ لیا کہ طویل مدتی بنیادوں پر ہیٹ ویوز بائیولوجیکل ایج یعنی جسمانی اعضاء کی عمر پر کیا اثر ڈالتی ہیں۔

تحقیق کی تفصیلات

تحقیقاتی ٹیم نے تائیوان سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار بالغ افراد کے میڈیکل اور ماحولیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ ان افراد کی اوسط بائیولوجیکل عمر 46 برس تھی جبکہ ان کی حقیقی عمر (یعنی تاریخ پیدائش سے گنی گئی عمر) اس سے مختلف تھی۔

محققین نے بائیولوجیکل عمر میں ہونے والے فرق کو ریپڈ ایجنگ (تیزی سے عمر رسیدہ ہونے کا عمل) قرار دیا اور جانچا کہ آیا یہ فرق ان افراد پر ہیٹ ویوز کے اثرات سے بڑھا ہے یا نہیں۔

بائیولوجیکل عمر کیا ہے؟

بائیولوجیکل عمر اس بنیاد پر طے کی جاتی ہے کہ انسانی جسم کے اعضاء، خلیات اور نظامِ ہضم یا اعصابی نظام کس حد تک مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔ یہ عمر عام طور پر ماحولیاتی اثرات، طرزِ زندگی اور مجموعی صحت سے متاثر ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، حقیقی عمر وہ ہے جو کسی کی پیدائش سے جڑی ہوتی ہے۔

محنت کش طبقہ سب سے زیادہ متاثر

تحقیق میں خاص طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو روزانہ کی بنیاد پر باہر گرمی میں کام کرتے ہیں جیسے تعمیراتی مزدور، کسان، یا فیکٹری ورکرز ان میں ریپڈ ایجنگ کا عمل تیزی سے ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا جسم ہیٹ ویوز کے مضر اثرات کا بار بار سامنا کرتا ہے۔

ممکنہ نتائج اور سفارشات

ماہرین کے مطابق اگر موسمیاتی تغیر کی یہی رفتار جاری رہی تو آئندہ دہائیوں میں دنیا بھر کے کروڑوں افراد کی صحت، توانائی اور زندگی کی معیاری مدت متاثر ہو سکتی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں حکومتوں اور اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مزدور طبقے کو ہیٹ پروٹیکشن پالیسیز فراہم کریں جیسا کہ کام کے اوقات میں لچک، فاظتی ساز و سامان، یہ دار جگہیں، صاف پانی کی دستیابی اور وقفے وقفے سے آرام کی سہولت فراہم کی جائے

یہ تحقیق موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر ایک نیا اور چونکا دینے والا پہلو سامنے لاتی ہے کہ ہیٹ ویوز نہ صرف فوری صحت کے مسائل کا باعث بنتی ہیں بلکہ جسمانی طور پر انسان کو اندر سے تیزی سے بوڑھا بھی کر رہی ہیں۔

اگر موسمیاتی تبدیلیوں کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو آنے والے وقت میں اس کے اثرات صرف ماحولیاتی یا معیشتی نہیں بلکہ نسلوں کی صحت پر بھی مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔