کروکس کی ہزاروں جوڑیاں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ

world-record-for-collecting-thousands-of-pairs-of-crocs
امریکا میں ایک شخص نے 3569 کروکس کی جوڑیاں اکٹھے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ڈُوگی سینڈٹائگر کا کہنا تھا کہ جوتوں کی اس قسم کا شوق 16 برس کی عمر میں شروع ہوا۔ جس کی وجہ فوسٹر کیئر میں انہیں جوتوں کے تسمے باندھنے نہیں سِکھایا جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کم عمر تھے تو انہوں نے اپنے جرنل میں اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائی تھی اور تب سے انہوں نے کروکس جمع کرنے شروع کیے۔
پہلے انھوں نے کروکس کی 366 جوڑیاں جمع کرنے کا سوچا تھا لیکن جب جوڑوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوئی تو انھوں نے 2023 سے گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طلب شروع ہوئی۔
بالآخر جب ان کے کروکس کے جوڑوں کی تعداد 3569 تک پہنچ گئی تو ان کو ریکارڈ سے نواز دیا گیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.