سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیر کیسے ریسکیو کیے گئے؟

How were 6 lions trapped in floodwaters rescued?
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو ٹیم نے ملتان روڈ پر دریائے راوی کے قریب ایک فارم ہاؤس میں سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے 6 شیروں کو کامیابی سے بچا لیا۔
وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو حکام کے مطابق یہ مشکل آپریشن شدید بارشوں اور سخت سیلابی حالات کے باوجود انجام دیا گیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وائلڈ لائف رینجرز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے نہ صرف شیروں کی جان بچائی بلکہ ممکنہ انسانی خطرات کو بھی بروقت روک دیا۔
اس آپریشن میں چار کشتیوں اور ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا۔ بچائے گئے شیروں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.