ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

چائے سے شروع ہونے والی بات نکاح تک جا پہنچی! اسکول پرنسپل نے نائب قاصد کو شریکِ حیات بنا لیا

01 ستمبر, 2025 13:30

پنجاب کے شہر ملتان میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیکنڈری اسکول کی پرنسپل فرزانہ نے اپنے ہی اسکول کے فیاض نامی نائب قاصد سے شادی کرلی۔

اس غیر معمولی نکاح نے علاقے اور سوشل میڈیا پر خوب چرچا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنسپل فرزانہ کا کہنا تھا کہ انہیں فیاض سے لگاؤ اس کی خدمت، کام کرنے کی لگن اور چائے پیش کرنے کے انداز کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ محبت کے جذبے نے ہمت دی اور انہوں نے خود فیاض کو شادی کی پیشکش کی، جو بخوشی قبول کرلی گئی۔

یہ شادی علاقے کے عوام کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے، جہاں لوگ اسے ایک غیر روایتی مگر محبت بھرا فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔