گنج پن کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great News for Patients with Baldness
سرمہ آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے، انہیں صاف رکھنے اور انفیکشن سے بچانے کے ساتھ ساتھ پلکوں اور بھنوؤں کی مضبوطی اور بالوں کی نشونما میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
سرمے کا پتھر، جسے عربی میں «اثمد» کہا جاتا ہے، ایک قدرتی، سیاہ مائل سرخی رنگ کا چمکدار پتھر ہے جسے پیس کر آنکھوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے علاقوں باجوڑ، چترال اور کوہستان میں یہ پتھر قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔
روایتی طور پر سرمے کو آنکھوں کی صفائی، بینائی بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آنکھوں کے اعصاب کو تقویت دیتا ہے اور زکام کے دوران آنکھوں سے بہنے والے پانی کو خشک کر کے آنکھوں کی سرخی کو کم کرتا ہے۔ مزید برآں، آگ سے جلے ہوئے زخموں پر سرمہ چکنائی میں حل کر کے لگانا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
بالوں کی نشونما اور خوبصورتی کے لیے سرمے کا استعمال بھی مشہور ہے۔ اس مقصد کے لیے تل کے تیل کے ساتھ سرمے کا ایک خاص تیل تیار کیا جاتا ہے۔ اس تیل کو بنانے کے لیے آدھا چمچ سرمہ میں 25 ملی گرام تل کا تیل شامل کر کے اچھی طرح ہلایا جاتا ہے تاکہ سرمہ تیل میں یکجان ہو جائے۔ یہ تیل خاص طور پر بال چر یا گنج پن کے شکار افراد کے لیے مفید ہے، جنہیں متاثرہ جگہ پر چند قطرے لگانے اور لہسن کے جوے کو آدھا کاٹ کر رگڑنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس طریقے کو چار سے چھ دن تک جاری رکھنے سے بالوں کی نشونما شروع ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمہ پلکوں کو مضبوط بنانے اور بالوں کی نشونما میں معاون ہو سکتا ہے، تاہم ہمیشہ خالص اور معیاری سرمہ استعمال کرنا چاہیے۔ جعلی یا کیمیکل والے سرمے سے پرہیز کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، اور کسی بھی نسخے یا دوا کو مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.