ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

محبوبہ کا فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے علاقے کی بجلی کاٹ دی

03 ستمبر, 2025 11:50

 بھارت میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے فون پر بات نہ ہونے کے غصے میں پورے گاؤں کی بجلی ہی کاٹ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن لڑکی کا فون مسلسل مصروف رہا، اس پر برہم ہوکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور پورے گاؤں کی بجلی کاٹ کر رکھ دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران لوگوں کی حیرت اور تجسس بھی نمایاں تھا۔

رپورٹس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آسکی، البتہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر شیئر ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔