شدید گرمی میں لائٹ جانے پر کمرے کو کیسے ٹھنڈا رکھیں؟ جانیے

How to keep a room cool when the lights go out in extreme heat? Learn
موسم گرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے جہاں معاملات زندگی خراب ہوتے ہیں وہیں گھر میں موجود اشیا بھی خراب ہو جاتی ہیں۔ ساتھ ہی بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے اچھے بھلے کھاتے پیتے خاندانوں کو بھیگرمی میں بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے۔
آج ہم کچھ ایسے زبردست اور سستے طریقے بتاتے ہیں جن سے گرمی کی شدت بھی ٹھنڈک میں بدل جائے گی اور بجلی کا بل بھی زیادہ نہیں آئے گا.
بازار میں جیل والی کین آپ کو آسانی سے مل جائیں گی. یہ کین 4 عدد خرید لیں اور ان میں برف جما لیں. گرمی کے وقت کسی برتن میں یہ جیل والی کین کمرے کے ہر کونے میں رکھ دیں. آپ کا کمرہ اے سی جیسا ٹھنڈا ہوجائے گا.
اگر بار بار بجلی جانے سے فریج میں رکھی چیزیں خراب ہونے کا ڈر ہو تو بھی یہ جیل والی کین آپ کے بہت کام آسکتی ہے. بس برف جمی کین فریج میں رکھ دیں اس سے فریج میں ٹھنڈک رہے گی اور چیزیں خراب نہیں ہوں گی.
کمرے کے دروازے اور کھڑکیوں پر گیلے پردے یا گیلی چادریں لٹکائیں اس سے کمرے میں ٹھنڈک کا اثر پیدا ہوگا.
کمرے کے فرش پر پھٹکری والے پانی سے پونچھا لگائیں اس سے بھی کمرہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.