ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

برطانوی ملکہ نے کس عمر میں ایک جنسی درندے کو جوتے سے مارا تھا؟

04 ستمبر, 2025 23:03

ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace” میں کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔

کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔

گٹو ہیری کے بقول ملکہ کامیلا نے خود یہ واقعہ ان سے شیئر کیا تھا۔ اس لیے وہ اس واقعے کی صداقت سے متعلق مکمل طور پر پُراعتماد ہیں۔

یاد رہے کہ 2022 میں شاہ چارلس سوم کے تخت نشین ہونے کے بعد بننے والی ملکہ کامیلا گزشتہ ایک دہائی سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف متحرک ہیں۔

ملکہ کامیلا نہ صرف ان مہمات میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ متاثرین کی مدد کرنے والی تنظیموں کی سرپرستی بھی کرتی رہتی ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔