ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بلتستان کا کثیر العیال محمد نصیر، 3 بیویاں، 42 بچے، 36 حیات، 6 کی وفات

05 ستمبر, 2025 19:13

بلتستان کے علاقے داریل سے تعلق  رکھنے والے محمد نصیر نے منفرد ریکارڈ بنالیا

 

مقامی ذرائع کے مطابق محمد ںصیر کی تین بیویوں سے اب تک بیالیس بچے پیدا ہوئے۔ ان بچوں میں سے 36 حیات ہیں جب کہ 6 کا انتقال ہوگیا۔

 

اس ریکارڈ کے بعد محمد نصیر پورے بلتستان ڈویژن میں شہرت اختیار کرگئے ہیں پورے پاکستان میں بہت کم لوگ اس تعداد میں کثیر العیال ہوئے ہیں۔

 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ںصیر اس وقت گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ بچوں کے حامل شخص ہیں۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر آںے کے بعد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

 

لوگوں نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ محبت کی طاقت ہے یا برداشت کا امتحان؟ ایک صارف کا کہنا تھا کہ زیادہ بچوں کی پیدائش سے بہتر ہوتا کہ وہ کم بچے پیدا کرکے انھیں اعلیٰ مقام تک پہنچا دیتے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔