51 سال بعد گم شدہ بٹوہ واپس مل گیا؛ مگر کیسے ؟

Lost Wallet Found After 51 Years — But How?
اونٹاریو، کینیڈا میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب ایک شخص کو اس کا گمشدہ بٹوہ 51 سال بعد اچانک واپس مل گیا۔
یہ واقعہ اسٹونی کریک آرچڈ پارک سیکنڈری اسکول میں پیش آیا، جہاں 26 اگست 2025 کو تعمیراتی کارکن اسکول کے پرانے ٹوائلٹ کو گرا رہے تھے۔ اسی دوران انہیں دیوار کے پیچھے چھپا ہوا ایک بٹوہ ملا، جو دراصل 1974 میں 17 سالہ طالبعلم ٹام اسکوف کا کھو گیا تھا۔
بٹوے میں موجود اشیاء میں ٹام اسکوف کا اسٹوڈنٹ کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، سوشل انشورنس کارڈ، اہل خانہ اور دوستوں کی تصاویر، ایک ہاکی میچ کا ٹکٹ اور دیگر ذاتی سامان شامل تھا۔ اسکول کی کیئر ٹیکر لورنا میک کوئن نے اس دریافت کو "تاریخی لمحہ” قرار دیتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کے ذریعے ٹام اسکوف کو تلاش کیا۔
ٹام اسکوف جو اب 67 برس کے ہو چکے ہیں، نے ابتدا میں یہ خبر مذاق سمجھی، تاہم تصدیق کے بعد اسکول کا دورہ کیا اور اپنا بٹوہ وصول کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یاد بھی نہیں تھا کہ بٹوہ کبھی گم ہوا تھا، مگر اس میں موجود تصاویر اور اشیاء نے انہیں ان کے نوجوان دنوں کی یاد دلا دی۔ ٹام کی والدہ جو اب بھی اسی پرانے گھر میں مقیم ہیں، بٹوے میں موجود گھر کی تصویر دیکھ کر مسکرا پڑیں۔
ابتدائی طور پر یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید کسی نے بٹوہ چوری کیا، اس میں موجود رقم نکال کر اسے دیوار کے پیچھے چھپا دیا، جہاں یہ پانچ دہائیوں تک محفوظ رہا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک دلچسپ اتفاق تھا بلکہ وقت کے ہاتھوں چھپی یادوں کا ایک جذباتی باب بھی کھول گیا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.