ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

دنیا کے سب سے رنگین اور ذہین بندر ، جو غصے یا جوش میں نیلے ہوجاتے ہیں

06 ستمبر, 2025 21:11

آپ نے ڈزنی کی فلم لائن کنگ میں دانشمند انہ کردار رفیقی (Rafiki) کو ضرور دیکھا ہوگا، جسے سرخ اور نیلے تھوتھنی، لمبی داڑھی اور چھڑی کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ وہ دراصل منڈرلزکی عکاسی تھی، مگر حقیقت میں ان کی سب سے حیران کن عادت فلم میں دکھائی ہی نہیں گئی۔ یہ بندر جذباتی کیفیت میں نیلے ہو جاتے ہیں، خاص طور پر جب وہ غصے میں ہوں۔

منڈرلز (Mandrills) دنیا کے سب سے رنگین اور منفرد بندروں میں شمار کیے جاتے ہیں، جن کی ذہانت اور سماجی ڈھانچے نے سائنسدانوں کو ہمیشہ حیران کیا ہے۔

یہ بندر بڑے جھنڈ میں رہتے ہیں، جو بعض اوقات 800 سے زائد اراکین پر مشتمل ہوتا ہے، اور اسی لیے انہیں دنیا کی سب سے بڑی بندری آبادی رکھنے والے پرائمٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق زیادہ تر جاندار غصے کی حالت میں سرخ ہو جاتے ہیں کیونکہ خون تیزی سے جلد کی سطح پر آتا ہے، لیکن منڈرلز کا نظام بالکل منفرد ہے۔ ان کے جسم میں موجود نہایت باریک ساختیں خون کی گردش کے ساتھ روشنی کو اس طرح منعکس کرتی ہیں کہ چہرے اور جسم کے پچھلے حصے پر روشن نیلا رنگ ابھر آتا ہے۔

یہ تبدیلی زیادہ تر نر منڈرلز میں نمایاں دیکھی جاتی ہے، اور ان کے نیلے رنگ کی شدت براہِ راست ٹیسٹوسٹیرون لیول سے جڑی ہوتی ہے۔ جتنا گہرا نیلا رنگ، اتنی ہی زیادہ طاقت کا اظہار۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔