کرپشن سے بچنے کیلئے اے آئی جنریٹڈ وزیر کہاں مقرر کیا گیا؟

why-was-an-ai-generated-minister-appointed-to-prevent-corruption
کرپشن سے پریشان ملک البانیا نے اے آئی جنریٹڈ وزیر مقرر کردیا۔
البانوی وزیراعظم ایڈی راما نے سوشلسٹ پارٹی کی میٹنگ میں اپنی کابینہ کے نئے اے آئی رکن پبلک پروکیورمنٹ انچارج کو متعارف کرایا جس کا نام البانوی زبان میں ڈیلا (Diella) یعنی ‘سورج’ رکھا گیا ہے۔
البانوی وزیراعظم ایڈی راما نے کہا کہ عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کے لیے دنیا کے پہلے اے آئی سے تیار حکومتی وزیر کا تقرر کیا ہے۔
ایڈی راما نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اسے 100 فیصد کرپشن فری بنائے گی، ٹینڈر کے لیے جمع کیا جانے والا ہرعوامی فنڈ بالکل شفاف ہوگا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.