ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ڈاکٹر اور نرس غیر حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے : مریض آپریشن ٹھیٹر میں انتظار کرتا رہا

15 ستمبر, 2025 15:11

لندن: ستمبر 2023 میں گریٹر مانچسٹر کے ٹیمسائیڈ ہسپتال میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ 44 سالہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر سہیل انجم آپریشن تھیٹر میں ایک مریض کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر دوسرے کمرے میں چلے گئے۔ وہاں ان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ایک نرس کے ساتھ جسمانی تعلقات میں مصروف تھے۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ڈاکٹر سہیل انجم نے ایک مرتبہ پھر برطانیہ میں میڈیکل پریکٹس کے لیے درخواست دی۔ جنرل میڈیکل کونسل (جی ایم سی) نے معاملے کی سماعت کے دوران ثبوت پیش کیے۔ ڈاکٹر سہیل انجم نے ان ثبوتوں کو چیلنج نہیں کیا بلکہ اعتراف کیا کہ ان کا رویہ غیر اخلاقی اور شرمناک تھا۔

ساتھی عملے کی گواہی

دورانِ سماعت بتایا گیا کہ ہسپتال کی ایک نرس اچانک دوسرے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئی۔ اس نے ڈاکٹر سہیل انجم اور ایک خاتون نرس، جسے "نرس سی” کہا گیا، کو نازیبا حالت میں دیکھ لیا۔ گواہی کے مطابق نرس فوراً کمرے سے باہر نکل گئی اور اس نے یہ واقعہ اپنے مینیجر کو رپورٹ کیا۔

تقریباً آٹھ منٹ بعد ڈاکٹر واپس پہلے آپریشن تھیٹر میں پہنچے اور اپنا کام مکمل کیا۔ جی ایم سی کے نمائندے اینڈریو مولی کے مطابق مریض کو اس غیر موجودگی کے دوران کوئی نقصان نہیں ہوا اور آپریشن بغیر رکاوٹ مکمل ہو گیا۔

ڈاکٹر سہیل انجم کی معافی

ڈاکٹر سہیل انجم نے ٹربیونل کو بتایا کہ وہ اپنے عمل پر انتہائی شرمندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کے گھریلو مسائل کے دنوں میں پیش آیا جب وہ اور ان کی اہلیہ بیٹی کی پیدائش کے بعد مشکلات کا شکار تھے۔

انھوں نے کہا:
"میں نے اپنے ساتھیوں اور نیشنل ہیلتھ سروس کا اعتماد توڑا ہے۔ یہ غلطی دوبارہ نہیں ہو گی۔ میں سب سے معذرت خواہ ہوں اور ایک موقع چاہتا ہوں تاکہ سب کچھ درست کر سکوں۔”

ٹربیونل کی کارروائی

میڈیکل ٹربیونل کی سماعت اب بھی جاری ہے اور فیصلہ ہونا باقی ہے کہ آیا ڈاکٹر سہیل انجم کو دوبارہ برطانیہ میں کام کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔