بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

عدالت کے باہر سنسنی خیز مناظر؛ بیوی کی شوہر پر چپلوں کی بارش، ویڈیو وائرل

15 ستمبر, 2025 16:42

عدالت کے احاطے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب شوہر اور بیوی کے درمیان جاری خاندانی تنازع ایک غیر متوقع رخ اختیار کر گیا۔

واقعہ رامپور کی فیملی کورٹ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون آسیہ شوہر کے خلاف جہیز ہراسانی اور خرچ نہ دینے کے مقدمے میں پیشی پر آئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق آسیہ کا تعلق بامن پورہ گاؤں سے ہے اور وہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں تاکہ اپنے شوہر کے خلاف مالی معاونت کے مقدمے کی کارروائی میں شامل ہوسکیں۔

پیشی کے بعد جیسے ہی وہ کورٹ سے باہر آئیں اُن کا آمنا سامنا شوہر سے ہوگیا۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران شوہر نے غصے میں آکر اچانک تین طلاق دے دی۔

عینی شاہدین کے مطابق جب آسیہ نے اس حرکت کی مخالفت کی تو شوہر نے بدتمیزی اور مارپیٹ شروع کر دی۔ اس پر آسیہ نے بھی جواب دیا اور چپل اتار کر شوہر کی پٹائی کر دی۔ موقع پر موجود افراد اور آس پاس کے لوگوں نے بیچ بچاؤ کر کے معاملے کو سنبھالا۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی شادی کو تقریباً سات سال ہوچکے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال سے علیحدگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ آسیہ نے الزام لگایا ہے کہ شوہر نہ صرف جہیز کے مطالبات کرتا رہا بلکہ مالی مدد بھی بند کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوئیں۔

یہ واقعہ نہ صرف عدالتی عملے بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی حیرت اور افسوس کا باعث بنا۔ فی الوقت واقعے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے مقامی تھانے میں رپورٹ درج کی جا رہی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔