ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بچے کے رونے کی آواز بالغ افراد کے لیے فائدہ مند قرار، دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

15 ستمبر, 2025 17:37

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا چھوٹے بچے جب روتے ہیں تو آپ کا چہرہ سرخ ہوجاتا ہے آپ ایک دم بے چین ہوجاتے ہیں اب سائنس اس کے پیچھے کی وجہ سامنے لے آئی ہے۔

جنرل آف دی روئل سوسائٹی رپورٹ اور یونیورسٹی آف سینٹ ایٹین یونیورسٹی کے محققین نے بتایا ہے کہ بچوں کے رونے، خاص طور پر درد سے رونے کی آوازیں بالغوں کے چہرے کا درجہ حرارت بڑھا دیتے جسم فعا ہوجاتا ہےچاہے ہم اس پر سوچ بھی نہ رہے ہوں۔

بچے کے رونے کا شور نہیں بلکہ ایک ’انتہائی طاقتور پیغام‘ ہے۔ زبان کے بغیر، یہ ننھے معصوم اپنی ضرورت اور تکلیف بتانے کے لیے چیختے ہیں۔ اور جب وہ واقعی درد میں ہوتے ہیں، تو ان کی آواز میں پیدا ہونے والے ”نان لینیئر فینومینا“ (NLP) یعنی کھردری، غیر متوقع اور اتار چڑھاؤ والی آوازیں والدین یا اہل خانہ کی توجہ فوراً اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔

محققین نے 41 بالغ افراد کو 23 مختلف بچوں کے رونے کی حقیقی آوازیں سنائی گئیں، جو نہانے یا ویکسین لگوانے کے دوران ریکارڈ کیے گئے تھے۔ یہ ریکارڈنگز 16 مختلف بچوں کی تھیں، جو یا تو نہاتے وقت تھوڑی بے چینی محسوس کر رہے تھے یا ڈاکٹر سے ویکسین لگواتے وقت درد میں تھے۔ ’تھرمل کیمرا‘ کی مدد سے یہ دیکھا گیا کہ زیادہ شدید اور کھردری رونے والے بچوں نے بالغوں کے چہرے کو زیادہ گرم کر دیا، اور یہ اثر مرد اور خواتین میں یکساں تھا۔ شرکاء نے خود بھی درد والے رونے اور معمولی ناراحتی والے رونے میں فرق محسوس کیا۔

یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ انسان فطری طور پر بچوں کے درد کو پہچاننے اور فوراً جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ردعمل لاعلمی میں بھی ہمارے جسم میں پیدا ہوتا ہے، ہمارے چہرے کی حرارت، دل کی دھڑکن اور اعصابی نظام فوراً حرکت میں آ جاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ تحقیق والدین یا بچوں کے ساتھ زیادہ تجربہ رکھنے والے افراد میں جسمانی ردعمل کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔