ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

لمبی گردن کے حامل افراد کی شخصیت میں چھپے راز سامنے آگئے

16 ستمبر, 2025 17:06

خواتین میں لمبی گردن خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے کیا آپ نے کبھی جاننے کی کوشش کی کہ آپ کی گردن کی لمبائی میں آپ کی شخصیت کے کون سے راز پوشیدہ ہیں؟

اس رپورٹ میں ہم آپ کو بتاتے ہیں لیکن ان رازوں سے پردہ اٹھانے سے قبل آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کی گردن لمبی ہے یا چھوٹی؟

گردن لمبی یا چھوٹی جاننے کا طریقہ

ماہرین کے مطابق ایک آسان سے طریقے پر عمل کرتے ہوئے آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ آپ لمبی گردن کے مالک ہیں یا چھوٹی گردن کے؟

انگوٹھے کو چھوڑ کر اپنی انگلیوں کی چوڑائی گردن پر رکھیں، اب اپنی گردن collar boneتک ناپیے، اگر آپ کی گردن ایک ہاتھ کی انگلیوں کی چوڑائی سے زیادہ لمبی ہے تو جان لیں کہ آپ کی گردن اوسطاً لمبی ہے لیکن اگر آپ کی گردن کی لمبائی ایک ہاتھ کی چوڑائی یا پھر اس سے بھی کم ہے تو یہ پیمائش چھوٹی گردن کی نشاندہی  کررہی ہے۔

 

لمبی گردن رکھنے والے افراد کی خصوصیات

ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لمبی گردن والے افراد پرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ عقل مند ہوتے ہیں، ان کی یہی خاصیت ارد گرد کے لوگوں پر ان کی شخصیت کا گہرا تاثر قائم کرتی ہے، ایسے افراد کی سوچ عموماً گہری اور علم کی متلاشی ہوتی ہے، یہ دنیا کی دریافت اور اس کے حقائق کو جاننے کا تجسس رکھتے ہیں اور بصیرت سے بھرپور مشورہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہییں، ایسے افراد عقل و فہم، ادراک اور جذبات کی قدر کرتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایسے افراد اپنے ہم عمروں میں زیادہ عقل مند تسلیم کیے جاتے ہیں۔

لمبی گردن والے افراد ایک واضح تخیل رکھنے کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کے بھی مالک ہوتے ہیں، ان کی فنکارانہ اور قائدانہ خصوصیات انھیں دوسروں پر سبقت لے جانے کے قابل بناتی ہے۔

دوسری جانب لمبی گردن والے افراد اپنے اردگرد موجود لوگوں حتیٰ کہ ان کے   جذبات کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں اور غیر معمولی بات چیت کے حامل ہوتے ہیں۔

چھوٹی  گردن رکھنے والے افراد کی خصوصیات

چھوٹی گردن والے افراد مضبوط اور مستقل مزاج ہوتے ہیں، ایسے افراد مسائل کا بہترین حل تلاش کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، ان میں رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے جذبہ ہوتا ہے۔

چھوٹی گردن والے افراد اپنے فرائض کے حوالے سے خاصے ذمے دار ہوتے ہیں، ایسے افراد بعض اوقات ان چیزوں کو بھی دیکھ لیتے ہیں جنھیں دوسرے نظر انداز کر دیتے ہیں، چھوٹی گردن والے افراد غیر ضروری مسائل پر الجھنے کے بجائے  زندگی کے بارے میں ایک عملی نکتہ نظر رکھتے ہیں۔

چھوٹی گردن والے افراد حقیقت پسند اور ناقابل یقین حد تک صابر ہوتے ہیں، یہی خاصیت انھیں صحیح مواقع کا انتظار کرنے اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے کے قابل بناتی ہے۔

چھوٹی گردن والے افراد قابل اعتماد ہوتے ہیں ایسے افراد پرمشکل حالات میں بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔