سیفٹی پن کے نچلے حصے میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

Why Is There a Hole at the Bottom of a Safety Pin? The Interesting Reason Revealed
سیفٹی پن ایک عام مگر نہایت کارآمد چیز ہے جس کا استعمال تقریباً ہر گھر میں کیا جاتا ہے۔
اکثر افراد نے سیفٹی پن کا استعمال کیا ہوتا ہے یا کم از کم اسے دیکھا ضرور ہوتا ہے، لیکن اس کی ساخت اور ڈیزائن پر بہت کم لوگ غور کرتے ہیں۔ عام طور پر سیفٹی پن میں دو سوراخ ہوتے ہیں، ایک اوپری حصے میں اور دوسرا نچلے حصے میں کوائل کے اندر۔ یہ سوراخ صرف ڈیزائن کا حصہ نہیں بلکہ ایک خاص مقصد کے تحت بنائے جاتے ہیں۔
اوپری حصے میں موجود سوراخ کا بنیادی کام پن پر دباؤ کو کم کرنا ہے، تاکہ اسے کھولنے اور بند کرنے کا عمل آسان ہو جائے۔ یہی سوراخ پن کی نوک کو میٹل شیلڈ میں محفوظ طریقے سے داخل اور خارج کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
دوسری جانب نچلے حصے میں موجود سوراخ کا مقصد سیفٹی پن کو ٹوٹنے سے بچانا ہے۔ یہ سوراخ کوائل والے حصے پر لگنے والے اسپرنگ کے دباؤ کو متوازن کرتا ہے، اور اگر یہ نہ ہو تو پن اپنی ساخت برقرار نہیں رکھ سکتی۔ اس چھوٹے سے جزو کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ یہ نہ صرف پن کو زیادہ پائیدار بناتا ہے بلکہ اس کے محفوظ استعمال کو بھی یقینی بناتا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.