مصر کے میوزیم سے سونے کا 3 ہزار سال قدیم کڑا غائب

3,000-year-old gold bracelet missing from Egyptian museum
قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے کہا ہے کہ قاہرہ کے میوزیم کی ایک لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب چوری کرلیا گیا۔
وزارت کے مطابق یہ کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت (1070 تا 945 قبل مسیح) کے فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی کا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ یہ کڑاکب آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
وزارت نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی گزرگاہوں پر آثارِ قدیمہ کی یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں واقع مصری میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوادرات محفوظ ہیں جن میں فرعون آمنموپ کا مشہور سنہری ماسک بھی شامل ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یکم نومبر کو طویل عرصے سے زیرِ تکمیل گریٹ ایجپشن میوزیم کے افتتاح کی تیاری کی جا رہی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement